FREE REHABILITATION CAMP AT DISTRICT KHYBER

ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پروسٹیٹک اینڈ آرتھوٹکس (PIPOS) پشاور کے تعاون سے ٹائپ ڈی ہسپتال بازار زخہ خیل لنڈیکوتل میں خصوصی افراد کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
میڈیکل کیمپ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل رمیز علی شاہ، سیکورٹی حکام اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پروسٹیٹک اینڈ آرتھوٹکس (PIPOS) پشاور کی میڈیکل ٹیم نے شرکت کی۔
میڈیکل کیمپ میں خصوصی افراد کا معائنہ کیا گیا۔ خصوصی افراد میں شامل 21 مریضوں کو فزیو تھراپی کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈیکوتل جبکہ وہیل چئیر کے ضرورت مندوں کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پروسٹیٹک اینڈ آرتھوٹکس (PIPOS) بھیج دیا گیا ہے تاکہ وہاں پر وہیل چئیر فراہم کئے جاسکیں۔